سال کی ابتداء شہدائے پاکستان شھدائے اسلام اور شہدائے مدافعین حرم کی یاد کے ساتھ کریں گے، ایم ڈبلیوایم ملتان

29 دسمبر 2021

وحدت نیوز (ملتان) شہدائے پاکستان، شہداۓ راہ حق اور شہدائے مدافعین حرم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی بدولت آج پاکستان، اسلام اور حرمہائے مقدسہ محفوظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ندیم عباس کاظمی، مولانا ہادی حسین، مولانا امیر حسین ساقی، مولانا خضر عباس اور دیگر موجود تھے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا وسیم عباس معصومی کا کہنا تھا کہ شہداء کسی بھی قوم کی اساس ہوتے ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو اور شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں انہیں باقی رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، نئے سال کی ابتداء شہدائے پاکستان شھدائے اسلام اور شہدائے مدافعین حرم کی یاد کے ساتھ کریں گے، پوری قوم ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ شہداء مدافعین حرم باالخصوص شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مھندس کی دوسری برسی کے موقع پر شایان شان سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف مذہبی،سیاسی اور سماجی رہنما خطاب کریں گے۔ اجلاس میں مولانا محمد رضا مومن، مولانا غلام جعفر انصاری، سید عاصم علی زیدی، حکیم غلام شبیر، عاشق حسین اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree