Print this page

یعقوب حسینی مرحوم نے شدید ترین علالت کے باوجود آخری دم تک دینی الہیٰ امور کوجاری رکھا، علامہ باقرعباس زیدی

08 فروری 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے قابل عزیز تنظیمی ساتھی یعقوب حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکنان کواس سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔آج مجلس وحدت مسلمین انتہائی مخلص، جاں نثار اور اول روز سے محنت کرنے والے فرد سے محروم ہوگئی۔برادر یعقوب حسینی نے ملکی اور صوبائی سطح پر تنظیم سازی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برادر یعقوب حسینی نے ہر مشکل وقت میں صبر آزما اور عظیم استقامت کا مظاہرہ کیا۔مرحوم نے اپنے آخری ایام میں شدید ترین علالت کے باوجود دینی ، الہیٰ وتنظیمی کاموں کو جاری رکھا اورآج امام کا یہ مجاہد امام زمانہ عج کی بارگاہ میں حاضر ہوگیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree