Print this page

مزاحمت پر گولیاں چلانے والے قاتل اسٹریٹ کرمنلز سے دہشتگردوں جیسا رویہ اپنایا جائے،ناصرالحسینی

07 اپریل 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما ناصرالحسینی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ چند پیسوں کی حرص میں شہریوں کو خون میں نہلانے والے اسٹریٹ کرمنلز پیشہ ور دہشتگرد بن چکے ہیں، شہر کے اہم علاقے بالخصوص سولجر بازار اسٹریٹ کرمنلز کا مرکز ہے، باہر سے آنے والے جرائم پیشہ افراد بچوں کو اغوا اور خواتین سے لوٹ مارنے کرتے ہیں، پولیس ناکام ہوچکی،شہر میں دہشت پھیلانے والے قاتل جرائم پیشہ دہشتگردوں کے خلاف رینجرز بے رحم آپریشن کرے،عوام بھرپور ساتھ دیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree