ایم ڈبلیو ایم سندھ سیکریٹریٹ کے تحت مرکزی اجتماعی دعائے توسّل و مجلس ترحیم بسلسلہ شہید حسن نصر اللہ کا انعقاد

10 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسّل و مجلس ترحیم بسلسلہ شہید حسن نصر اللہ و رفقاء، شہدائے لبنان، فلسطین، پارہ چنار، شہدائے سولجر بازار، مرحوم سوز خوان محمد نقی لاہوتی کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ دعا کی تلاوت کی سعادت ڈاکٹر نجم الحسن نے حاصل کی جبکہ سلام ناصر آغا، نوحہ خوانی محمد علی جلالوی، عدنان سیفی کربلائی نے کی جس میں مومنین و خواتین نے شرکت کی۔ مجلس ترحیم سے علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر نجم الحسن، ناصر الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے اندر بدترین نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے، بیت المقدس کے آزادی کیلئے سید حسن نصر اللہ و رفقاء، اسماعیل ہانیہ نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی۔ انہوں نے حسن نصر اللہ و رفقاء کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصر اللہ اور رفقاء نے 2006ء کی جنگ میں اسرائیل کو شکت دی تھی انشاءاللہ اب بھی جا نثار ران حسن نصر اللہ اسرائیل اور انکے سرپرستوں کو شکست دیں گے  ۔

ناصر الحسینی نے رہبر معظم سید علی خامنہ ائ کے بابصیرت فکر و مجاہدانہ کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس وقت عالم اسلام کا اگر کوئی حقیقی لیڈر و رہبر ہے تو وہ سید علی خامنہ ای ہیں۔ آغا سجاد رضوی نے کہا کہ آج پوری دنیا کو طاغوت امریکہ، اسرائیل کا مقابلہ کرنا ہے تو وہ سید علی خامنہ ای کے لشکر میں شامل ہوجائیں۔ مقررین نے کہا کہ اگر امریکہ، اسرائیل اور ان کے سرپرستوں نے اسلامی انقلاب ایران کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا تو یاد رکھنا کہ پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان مل کر انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت کریں گے، دعا و مجلس کے اختتام پر شرکاء میں تبرک تقسیم کی گئی۔ آخر میں لبنان، فلسطین کے مسلمان زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور شہدائے ملت پاکستان، لبنان، فلسطین، شہداء سولجر بازار، مرحوم سوز خوان نقی لاہوتی و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree