جنرل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی کاایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے وفدکے ہمراہ عماریاسرسوسائٹی کا دورہ

06 نومبر 2024

وحدت نیوز(کراچی) سوئی سدرن گیس کمپنی ملیر زون کی جانب سےعلاقہ مکینوں اور مجلس وحدت مسلمین کی گیس پریشر میں کمی اور گیس بندش کی شکایات پر عمار یاسر سوسائٹی سروے نمبر 595 میں ڈالی گئی نئی لائن کے بعد جنرل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی ملیر زون جناب محمد اسلم قریشی، ڈپٹی جنرل مینیجر الطاف سرائیو،مینیجر ٹیکنیکل حسن میکری و دیگر افسران واسٹاف کا متعلقہ علاقے کا مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتازمہدی ، سماجی رہنما اختیار امام رضوی اور اظہر عباس کے ہمراہ دورہ۔

 اس موقع پر متاثرہ مکینوں کے گھروں پر نئے کنیکشنز کا آغاز بھی کردیا گیا،نئے کنکشن کے بعدعلاقہ مکینوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد ہمارے چولھے جلے ہیں۔ اہل علاقہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام اور ایم ڈبلیوایم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ دیرینہ عوامی مسئلہ حل پذیر ہوا۔

 جنرل مینیجر SSGC ملیر زون اسلم قریشی صاحب نے کہا کہ جلد میگا پروجیکٹ پر کام آغاز ہورہا جس کے نتیجے میں 60 ہزار فٹ نئی لائنیں ڈالی جائیں گی جس سے ملیر کے عوام کو گیس پریشر میں کمی کی شکایت کا مستقل خاتمہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر احسن عباس رضوی نے سوئی گیس حکام کی توجہ جعفرطیار فیز 2، سروے نمبر 709، سروے نمبر331 و دیگر شکایت کنندہ علاقوں کی جانب بھی مبذول کروائی جن کا سروے تعطل کا شکارہے، جس پر جنرل مینیجر نے موقع پر موجود افسران کو فوری سروے مکمل کروانے کے احکامات دیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree