Print this page

فلسطین کا دفاع دراصل پاکستان اور اسلام سمیت پوری انسانیت کا دفاع ہے، علامہ باقر زیدی

24 مارچ 2025

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نےایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے زیر اہتمام جعفرطیارسوسائٹی میں منعقدہ قرآن والقدس کانفرنس و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم مسلم دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف تئیس مارچ انیس سو چالیس کو قرار داد پاکستان پیش کی بلکہ اس موقع پر فلسطین میں غاصب جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کے لئے جاری ناپاک صیہونی سازشوں کا پردہ بھی چاک کیا اور قرارداد پاکستان کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بھی قرارداد پیش کی، 23 مارچ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ ریاست کے قیام کی بات کی قرارداد پاکستان کے ذریعے یہ حقیقت تسلیم کی گئی کہ مسلمانوں اپنی مذہبی ثقافتی اور سماجی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک الگ ریاست کے مستحق ہیں، استعماری طاقتوں نے ہمیشہ خطے میں بدامنی اور خوریزی کیلئے شیطانی اینجڈا رکھا جس کی واضح مثال اسرائیلی نا جائز ریاست کا قیام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی میں جہاں پاکستان کی قیام کی جدوجہد نطر آتی ہے، وہاں ساتھ ہی ساتھ مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کی جدوجہد بھی نظر آتی ہے کہ آپ نے ہمیشہ فلسطین میں قائم کی جانے والی جعلی ریاست اسرائیل کے لئے ہونے والی تمام تر برطانوی و مغربی کوششوں پر اپنا شدید ردعمل دیا، تاہم بابائے قوم کے نظریات سے یہ درس ملتا ہے کہ فلسطین کا دفاع دراصل پاکستان اور اسلام سمیت پوری انسانیت کا دفاع ہے، حکمرانوں سمیت ملک میں بسنے والی ہر اکائی بابائے قوم سے تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree