Print this page

یومِ انہدام جنت البقیع، ایم ڈبلیو ایم ضلع غربی کراچی کے تحت مجلسِ عزا اور ماتمی ریلی کا انعقاد

07 اپریل 2025

وحدت نیوز(کراچی) یومِ انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جامع مسجد حیدری و امام بارگاہ معصومین، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔

ماتمی ریلی میں معروف نوحہ خواں ماسٹر زین علی، دانیال حسن موسوی (انجمنِ حیدرِ کرارؑ)، محمد احمد (انجمنِ معرفت الایمان) اور اشتیاق مہدی (انجمنِ کاروانِ عون و محمد قدیمی) نے نوحہ خوانی کی جبکہ سنگت دعائے موسیٰ کاظم کی جانب سے سالار راجہ بھائی کی قیادت میں ماتم داری و سینہ زنی کی گئی۔ یہ پروگرام مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان (ضلع غربی) کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے عقیدت و غم کا اظہار کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree