Print this page

سکھر قرنطینہ سینٹر سے640زائرین گھرروانہ،مزید 200سے زائد کی روانگی کل متوقع ہے، چوہدری اظہرحسن

24 مارچ 2020

وحدت نیوز (سکھر) سکھر قرنطینہ سینٹرمیں640مسافرزائرین کی جانچ کاعمل مکمل کرلیا گیا۔سکھر قرنطینہ میں 640مسافروں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ،کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آنے کے بعد640مسافروں کو ان کے گھروں کو روانہ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس موقع پر وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور سکھرقرنطینہ سینٹر میں جاری فلاحی خدمات کی نگرانی مصروف عمل چوہدری اظہر حسن نے کہا کہ سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان بارڈرسےمنتقل کیئے گئے 640زائرین کی رپورٹ کلیئر آجانے کے انہیں گھروں کو روانہ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ مزید 200سے 300زائرین کی کل تک واپسی متوقع ہے،انہوںنے کہاکہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گذارا ۔قرنطینہ کےعمل سے گذرنے والے زائرین نے 22کروڑپاکستانیوںسے کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔

 دوسری ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں مرتب کرلیں، نام پکار کراور دستخط لیکر بسوں میں سوار کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ڈسچارج ہونے والے تمام مسافروں کی دستخط شدہ فہرستیں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی صاحبان کو ارسال کردی جائیں گی ۔سکھر قرنطینہ سے ڈسچارج ہونے والے کسی بھی مسافرکو آئندہ تنگ نہیں کیا جائے گا۔سکھر قرنطینہ سےڈسچارج ہونے والے تمام مسافروں کی سات سے دس روز تک فون کرکے طبیعت کا احوال معلوم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گذارا ۔قرنطینہ کےعمل سے گذرنے والے زائرین نے 22کروڑپاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree