Print this page

یونین کونسل 11جعفرطیار کے ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا تو ان کی توقعات پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ، عارف رضا

07 دسمبر 2018

وحدت نیوز (کراچی) ضمنی انتخاب برائے وائس چیئرمین یونین کونسل 11 جعفرطیار کیلئے عارف رضا زیدی مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار نامزد، پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا، ایم ڈبلیو ایم اپنی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کی کابینہ کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ماضی میں بھی بغیر اقتدار اور اختیار کے عوام کی خدمت کیلئے مختلف میدانوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، انشاء اللہ یوسی 11 کے ضمنی انتخاب میں عارف رضا زیدی کی کامیابی کی صورت میں یہ سفر مزید بہتر انداز میں آگے بڑھے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد امیدوار عارف رضا زیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا خود پر اعتماد کیلئے مشکور ہوں، ضمنی انتخاب میں پارٹی کا حصول خوش قسمتی سمجھتا ہوں، خدا نے کامیاب کیا تو یونین کونسل کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کروں گا، ایم ڈبلیو ایم صحت، تعلیم اور روزگار کے میدان میں اپنی مدد آپ کے تحت اپنے قیام سے لیکر آج تک خدمات انجام دے رہی ہے، یونین کونسل 11 کے عوام نے اگر ایک مرتبہ مجھ پر اور ایم ڈبلیو ایم کا اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 23 دسمبر کو خیمہ کے نشان پر مہر لگائی تو میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے بھرپور کوشش کروں گا۔

ضلع ملیر کی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی کی زیر صدارت ضلعی سیکریٹریٹ جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات علی احمر زیدی، صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی، ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے ضمنی بلدیاتی انتخاب برائے وائس چیئرمین یوسی 11 جعفرطیار کے نامزد امیدوار سید عارف رضا زیدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا۔ اجلاس میں الیکشن کیمپین کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی اور سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کے حوالے سے اہم فیصلہ جات ہوئے۔ اجلاس میں ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات احسن عباس رضوی، ضلعی کابینہ کے اراکین علامہ غلام محمد فاضلی، علامہ گلزار شاہدی، شعیب رضا، نیاز کاچو، کاظم نقوی اور جعفرطیار یونٹ کے سیکریٹری جنرل رضا علی زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree