Print this page

شہید ناموس رسالت ؐ علی رضا تقویؒ کی 8ویں برسی، علامہ باقرزیدی کی وفدکے ہمراہ مرقدپر فاتحہ خوانی

16 ستمبر 2020

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے شہید ناموس رسالتؐ سید علی رضا تقوی ؒ کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت تشیع نے ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔اسلام دشمن قوتوں نے جب بھی امت مسلمہ کی دینی غیرت و حمیت کو للکارا، مکتب اہل بیت کے پیروکاروں نے صف اول میں کھڑے ہو کر انہیں اس لہجے میں جواب دے کر ثابت کیا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات مبارکہ کے بارے میں کسی کو زبان درازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر عالم استکبار عالم اسلام کے مقدسات کی سرعام توہین کی جسارت کر رہا ہے۔فرانسیسی اخبار میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران کریم کو نذر آتش کرنے کے واقعات امت مسلمہ کے خلاف استعماری سازشوں کی کڑی ہیں جن کے خلاف تمام مسلمانوں کو بلاتخصیص مسلک اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ مسلمانوں اپنے اصل دشمنوں کا درک کرنے کی بجائے آپس میں گتھم گتھا ہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں کے زوال کا واحد سبب باہمی چپقلش ہے۔اگر ہم اختلافات کو نظر انداز کر کے مشترکات پر باہم ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا شیعہ تاریخ اس حقیقت کی شاید ہے کہ جب بھی نبی کریم کی شخصیت پر کسی گستاخ نے انگشت نمائی کی ہمارے مجتہد عظام اور جید علما کرم نے آگے بڑھ کر سب سے پہلے اس کا جواب دیا۔ امام خمینی ؒ کی جانب سے شاتم رسول سلمان رشدی کے واجب القتل ہونے کا فتوی نبی کریم سے والہانہ عشق کا بین ثبوت اور عملی اظہار ہے۔ہمارے مکتب کی اس تربیت کا اثر ہے کہ توہین رسالت کے خلاف16ستمبر سن 2012 کو شہید ناموس رسالتؐ سید علی رضا تقوی ؒنے امریکی سفارتخانہ کراچی کے سامنے احتجاج کیا اور گولیوں کا نشانہ بن کر شہادت کی سعادت حاصل کی۔

دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ؤں کے وفد نے علامہ باقر عباس زیدی،علامہ مبشر حسن،مولانا ملک غلام عباس،میر تقی ظفر،زین رضا سمیت دیگر نے وادی حسینؑ میں شہید ناموس رسالتؐ سید علی رضا تقویؒ کےمرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree