Print this page

چیئرمین قبرستان وادی حسین ؑ وایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی FWOاور موٹروےپولیس حکام سے ملاقات

26 مارچ 2021

وحدت نیوز(کراچی)چیئرمین وادی حسینؑ قبرستان جناب عالم شاہ جی ، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما میر تقی ظفر، سید زین رضوی اور الحیدراسکاؤٹس کے چیف ندیم حیدر نے FWOکے لیفٹیننٹ کرنل اور کمانڈر موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں 13، 14 اور15 شعبان کو وادی حسینؑ قبرستان آنے والے مومنین کی آسانی کے لیے روٹ پلان پر گفتگو کی گئی اور موٹروے روٹ کا جائزہ لیاگیا،اس موقع پر حکام نے یقین دہانی کروائی کہ انشاءاللہ انتظامیہ زائرین کی سہولت کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree