متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مجلس وحدت مسلمین کو 3جولائی کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت

02 جولائی 2021

وحدت نیوز(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد صادق جعفری سے ملاقات کی۔

 صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کراچی ہونیوالی ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کو 3 جولائی کو سوک سینٹر سے پریس کلب تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد میں سابق صوبائی وزیر عبدالحسیب، رابطہ کمیٹی کے رکن عارف ایڈووکیٹ اور علماء کمیٹی کے سربراہ جاوید احمد شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم  رہنما میر تقی ظفر، عسکری رضوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree