Print this page

ضمنی انتخاب پی ایس 70 ماتلی، ایم ڈبلیوایم نے مسلم لیگ فنکشنل سے حمایت طلب کرلی

19 مئی 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نےپاکستان مسلم لیگ (ف) کے جنرل سیکرٹری سردار عبد الرحیم سے ملاقات کی ،اس ملاقات میں بدین پی ایس 70 میں جمعرات 20 مئی کو  ہونے والے ضمنی انتخابات کے عنوان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ باقر زیدی نےپی ایم ایل(ف) کی قیادت سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواراسدعباس لغاری کی حمایت کے لئے درخواست کی ۔

سردار رحیم نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مثبت جواب دینے کا اظہارکیا۔ اس موقع پر ملکی مفاد اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree