Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما زین رضوی کا ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ نیوکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، 48 انچ کے سیوریج لائن پروجیکٹ کا افتتاح

01 جولائی 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما سید زین رضا رضوی نے ایم کیو ایم کے ممبر سندھ اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ نیوکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ زین رضوی اور خواجہ اظہار الحسن کے درمیان سیوریج کے مسائل پر گفتگو تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر 48 انچ کے سیوریج لائن پروجیکٹ کا افتتاح بھی کیا گیا جو 4 ماہ میں مکمل ہوگاجس سے پورے نیو کراچی کا مسئلہ حل ہو جائے گا،محرم الحرام سےقبل سیوریج کے دیرینہ مسئلے کے حل پر توجہ دینے پرپر زین رضوی نے خواجہ اظہار الحسن کا شکریہ ادا کیا اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree