ایم ڈبلیوایم کراچی کے تحت سالانہ جشن عید غدیربعنوان وارثان ولایت کانفرنس 10اکتوبرکومنعقد ہوگی،حسن ہاشمی

15 ستمبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کے سیکر ٹری جنرل حسن ہاشمی  نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی میں 10اکتوبر کو سالانہ عظیم الشان ’’وارثان ولایت کانفرنس ‘‘ منعقد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملیر میں منعقدہ ڈویثرنل و ضلعی کابینہ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کراچی رضا امام نقوی ،سیکریٹری اطلاعات علی احمر،ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ ملیر کے سیکرٹری جنرل احسن عباس ،ثمر عباس ،عارف زیدی،حسن عباس ،نیاز کاچو،امیر عباس اور نقی زیدی سمیت یونٹ سیکریٹریز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی حسن ہاشمی  کا کہنا تھا کہ نواز حکومت عالمی سامراجی دہشت گرد قوتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے نواز حکومت میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، پشاور میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور پنجاب میں بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت عوام سے مخلص نہیں ایک طرف تو ملک بھرمیں دہشتگردوں کے خلاف پاک افواج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے تو دوسری جانب نواز حکومت کی گود میں کالعدم جماعتوں کے سر براہان بیٹھیں ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے فل پروف سکیورٹی دی جارہی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں و کارکنان کی بلا جواز گرفتاری ،شیعہ افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ، عمائدین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، ملک دشمن و اسلام دشمن دہشت گردوں کے ساتھ حکومتی گھٹ جوڑکے خلاف اور ’’یوم غدیرومباہلہ ‘‘ کو شایان شان سطح پر منانے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان10اکتوبر کوملیر مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفر طیار سو سائٹی میں سالانہ ’’وارثان ولایت کانفرنس ‘‘ منعقد کرے گی اس عظیم الشان کانفرنس میں سندھ بھر سے لاکھوں عاشقان ولایت شریک ہوں گے ،تین اکتوبر کو ملیر میں منعقد ہونے والی ’’وارثان ولایت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے سندھ بھر میں علماء، ماتمی انجمنوں، ذاکرین ، خطباء، نوحہ خوانوں، منقبت خوانوں سمیت ملت جعفریہ کے تمام اہم اداروں اور عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ،جبکہ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے تمام تر ذمہ داری ضلعی اور ڈویثرنل کابینہ کے مختلف افراد کو سونپ دی گئی ہے، اسی عنوان سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو جلسہ کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کریں گی اور اسی حوالے سے بہت جلد دوسرا اجلاس وحدت ہاؤس کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ رضا نقوی کا کہنا تھا کہ انشا اللہ تین اکتوبر کو ہونے والی ’’وارثان ولایت کانفرنس‘‘ میں لاکھوں فرزندان اسلام کی آمد متوقع ہے جو ملت جعفریہ کی تاریخ کا عظیم الشان اور تاریخی اجتماع ہو گا،ضلعی سیکریٹری جنرل ملیر احسن عباس رضوی نے کہا کہ گذشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے روز غدیرکوبھرپوراندازمیں منائیں گےاورموالیان حیدرکرارؑکی میزبانی میں کوئی کسرنہیں اٹھا رکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree