دہشت گردوں کی مالی و فکری معاونت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی بھرپوراور فوری ایکشن کی اشد ضرورت ہے، علامہ مختار امامی

31 جولائی 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے دہشت گردی کے خلاف جاری مجموعی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ان کا کسی دین و مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔یہ ملک دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں اور مذہب کے نام پر قتل و غارت کر کے دین اسلام کے احکامات کی صریحاََ نفی کر رہے ہیں۔پوری قوم کا یہ مطالبہ ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے اور ان کی کمین گاہوں کو ملیامیٹ کرنے تک آپریشن کی رفتار میں کمی نہیں آنی چاہیے ۔ مظفر گڑھ میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز اور پولیس کی کامیاب کاروائی قابل ستائش ہے۔کالعدم تنظیم کے ان دہشت گردوں کے ہاتھ سینکڑوں بے گناہ افراد کے خون میں رنگے ہوئے تھے۔ان مذموم عناصر کی ہلاکت وطن عزیز کے امن کے لیے نیک شگون ہے۔دہشت گردوں کی مالی و فکری معاونت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی بھرپوراور فوری ایکشن کی اشد ضرورت ہے۔جب تک دہشت گرد ساز فیکٹریاں بند نہیں ہوتیں تب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔

علامہ مختار امامی نے حکومت اور افواج پاک سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کریں تاکہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو اور ارض پاک پر بسنے والے پُر امن زندگی گزار سکیں، ان کا کہناتھا سندھ حکومت بھی دہشتگردو کے خلاف اپنی رفتار میں تیزی لائے،ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ہم نے بارہا سندھ حکومت کی توجہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موجود کالعدم جماعتوں کے تکفیری مراکز اور ان کی ہاتھوں قبضہ کی گئی سرکاری اراضی کی جانب مبذول کروائی لیکن سکیورٹی اداروں کی جانب سے اس کے خلاف کوئی ٹھوس اور موثرکاروائی اب تک دیکھنے میں نہیں آئی،ہم کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہیں وہ سندھ کے امن پسند عوام کو دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ؒ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree