عصر حاضر کی یزیدیت کے مقابلے کے لئے پیغام کربلا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،علامہ مقصودڈومکی

21 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (لاڑکانہ) کربلا آئین زندگی کے عنوان سے منعقدہ عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عصر حاضر کی یزیدیت کے مقابلے کے لئے پیغام کربلا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کربلا حادثہ نہیں آئین زندگی ہے۔ کربلا طاغوتی نظام سے ٹکرانے کا نام ہے، عصر حاضر کی کربلا حسینیوں کو پکار رہی ہے۔ امام حسین عالی مقام ؑ انبیاء الٰہی ؑ کے وارث ہیں اس لئے انہوں نے مشن انبیاء ؑ کی تکمیل کرتے ہوئے وقت کے فرعون اور نمرود سے ٹکر لی۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ نے پیغام کربلا کا احیاء کرتے ہوئے شیطان بزرگ امریکہ اور یزید وقت اسرائیل سے ٹکر لی اور قرآن سنت پر مبنی الٰہی نظام قائم کیا۔ خمینیؒ بت شکن نے عاشقان کربلا کو اسوہ حسینی پر چلنے کا راستہ دکھایا۔ اس وقت دنیا بھر میں معرکہ حق و باطل گرم ہے حق و باطل کی اس جنگ میں ہم تماشائی نہیں، تماشائی بننا کوفیوں کا کردار ہے ہم کربلائی ہیں اوراہل حق کے ساتھ ہیں۔ عصر حاضر کی کربلا میں ہم تماشائی نہیں بلکہ کربلائی کردار ادا کریں گے،حسینیت کی راہ میں ہم اپنے لہو کا نذرانہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ ہماری شہ رگ حیات ہے اس کی راہ میں رکاوٹ قبول نہیں۔ چودہ صدیوں سے ایثار اور قربانیاں دے کر عاشقان اہل بیت ؑ نے ذکر حسین ؑ کو زندہ رکھا ہے، نواز حکومت کی شیعہ دشمن پالیسیاں آل سعود کی غلامی کی عکاس ہیں۔ ان رکاوٹوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree