موجودہ دور میں تشددمیں اضافے کا بنیادی سبب عدم مساوات ہے، امتیازحسین میمن

07 جون 2014

وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین نوشہرو فیروز کے ضلعی سیکریٹری قانون امتیاز حسین میمن نے کہا ہے کہ آئین و قانون تمام پاکستانیوں کے لئے یکساں ہے، جس میں مذہب و مسلک ، رنگ و نسل کی کوئی تفریق نہیں ، لیکن ہمارے حکمرانوں نے قانون کو اپنے ذاتی مفادات کے حصول اور خواہشات نفسانی کی ےتکمیل کے لئے قانون میں بیجاتحریفات کیں اور آئین پاکستان اور قانون کی اصل صورت کو بگاڑ کر رکھ دیا، موجودہ دور میں تشدد کا بنیادی سبب عدم مساوات ہے، جہا ں غریب اور امیر کے لئے الگ الگ قانون ہو ، نظام تعلیم الگ ہو وہاں بدعنوانی ، کرپشن ، لوٹ مار، قتل و غارت گری عام ہو جاتی ہے اور معاشرتی تباہی کا سبب بنتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree