وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے لئے مرکزی امام بارگاہ جعفریہ لاڑکانہ میں پیام وحدت کنونشن منعقد کیا گیا. کنونشن میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی برادر منور جعفری نے خصوصی شرکت کی. خطیب نماز جمعہ علامہ سیّد قمر عباس نقوی بھی اس موقعہ پر مدعو کیئے گئے. پروگرام کا آغاز بعد نماز ظہرین تلاوت کلام پاک سے ہوا. جس کے بعد سابق سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی نے اپنی مکمل کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا. انتخاب کے مرحلے میں ضلعی کابینہ سے دو نام محترم ممتاز علی کھیڑو اور برادر طارق رسول سامنے آئے جبکہ ضلعی شوریٰ سے ایک نام مولانا محمد علی شر کا عیاں ہوا. تینوں سابق ضلعی کابینہ کے مسئولین کے مابین ووٹنگ ہوئی اور آئندہ تین سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے لئے مولانہ محمد علی شر واضح اکثریت سے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے. علامہ مقصود ڈومکی نے ان سے حلف لیا.