Print this page

وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ تنظیمی دورے پر سندھ پہنچ گئے

15 جولائی 2013

s fazalوحدت نیوز (کراچی) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ یوتھ ونگ کی تنظیم سازی اور تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے لئے سندھ پہنچ گئے ہیں۔وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ سندھ پہنچ چکے ہیں جہاں پہلے مرحلے میں وہ کراچی پہنچیں گے اور پھر سندھ کے اندرونی شہروں کا دورہ کریں گے تاہم اس موقع پر سندھ بھر کے تمام شہروں میں یوتھ ونگ کے آرگنائز نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔
وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی مسؤل فضل عباس نقو ی دورے کے پہلے مرحلے میں کراچی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وحدت یوتھ ونگ سندھ کے سیکرٹری مہدی عباس سے ملاقات کی ہے اور تنظیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے برادر عباس مرتضائی کو وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کا ڈپٹی سیکرٹری نامزد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی مسؤل وحدت یوتھ ونگ سید فضل عباس نقوی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی اور ضلعی مسؤلین کو کہا ہے کہ وہ یوتھ ونگ کی تنظیم سازی میں دن رات محنت کریں اور جلد از جلد تنظیم سازی کو عملی جامہ پہنائیں۔
واضح رہے کہ سید فضل عباس نقوی سات رمضان المبار ک کو کراچی کے ضلع غربی میں یوتھ ونگ کے یونٹس اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ذمہ داروں کے ساتھ افطار کریں گے اور گفتگو کریں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبہ سندھ کے سیکرٹری سمیت کراچی کے مسؤل اور دیگر بھی موجود ہوں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree