تکفیری دہشت گردی سے نجات کیلئےمقتدر اداروں کو شیعیان پاکستان کی حب الوطنی کوببانگ دہل تسلیم کرنا ہوگا، علامہ اقبال بہشتی

14 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ،اسرائیل،سعودیہ نےعالم اسلام کو تاراج کرنےکیلئے،مختلف ناموں سےباقاعدہ سلسلہ وار دہشتگرد تربیت کیئے،سنہ 80ءکی دھائی میں افغان مجاہدین کےنام سے،سنہ90ءکی دھائی میں طالبان کےنام سے، سنہ2000ءکی دھائی میں القاعدہ کےنام سے،سنہ2010ءکی دھائی میں داعش کےنام سے، ساتھ ہی مختلف ممالک میں سینکڑوں علاقائی دہشتگرد تنظیمیں، لشکریں، افراد، اسکے علاوہ ہیں،افغانستان وعراق وشام ویمن کوتخت وتاراج کرنےاوربعض ممالک میں عبرتناک شکست کےبعد اب اس منحوس "شیطانی مثلث" کااگلا ہدف پاکستان ہے،جسکوانہوں نےپہلے ہی تکفیری وریاستی دہشتگردی کےذریعہ اندرسے کافی الجھائےرکھاہےاور فرزندان پاکستان اورملک کے دفاعی فرنٹ لائن یعنی شیعہ مسلمانوں کودیوارسےلگاکراپنی مادروطن سےمایوس کرنےکی کوششوں میں لگے ہیں تاکہ آئندہ داعش کےذریعے ملک کوبغیرکسی مزاحمت کے نقصان پہنچا سکیں۔لہذاملکی سلامتی کےمقتدر اداروں کو دومسئلے فوکس کرنے چاہئے،نمبر ایک اس شیطانی مثلث اور اسکے لشکروں کے پاکستان توڑنے کے منصوبےبرملاکرنا نمبر دوپاکستان کےبنیانگزار، مخلص اورمدافع قوت "شیعہ" کی "حب الوطنی" کوببانگ دہل تسلیم کرناتب ہی اس ملک کو اس بھنورسے نکالاجاسکتاہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree