شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا ڈی آئی خان میں بنوں روڈ پر احتجاجی دھرنا

09 فروری 2018

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف کوٹلی امام حسینؑ کے سامنے ڈیرہ بنوں روڈ پر دھرنا دے دیا،ڈیرہ بنوں روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں،تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے کوٹلی امام حسین ؑ کے سامنے ڈیرہ بنوں شاہراہ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، اس موقع پر خواتین و حضرات سینکڑوں کی تعداد میں شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں،شرکاء  کی خیبرپختونخواحکومت اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرے بازی، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔

ایم ڈبلیوایم ضلع ڈی آئی خان کے سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفرعباس نقوی ، علامہ اظہر ندیم، مدوجان گوہر وزیر اور دیگر مقررین نے احتجاجی دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے حکومت بالخصوص ڈیرہ پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،چیف جسٹس ڈیرہ میں گرتی لاشوں پر سوموٹو ایکشن لیں،ڈیرہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت 2008-9 والے حالات کی طرف دھکیلا جارہا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے، چند عناصر حالات خراب کر رہے ہیں،شہر میں لاشیں گر رہی ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت شہر میں جشن اور رقص کی محفلیں سجا رہی ہے،آرمی چیف فی الفور دشت گردوں کے خلاف شہر میں بلاتفرق آپریشن کرکے دشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree