حکومت پاکستان کا ایران بارڈر پر امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کا فیصلہ خوش آئند ہے،شبیر ساجدی

06 ستمبر 2018

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاراچنارکے ضلعی سیکرٹری جنرل شبیرساجدی نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ایران بارڈر پر امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے زائرین کو بائی روڈ سفر میں آسانی ہوگی، جس کی وجہ سے ایران ،عراق اور پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے جبکہ پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال محرم الحرام، صفر المظفر اور سال کے مختلف اوقات میں لاکھوں زائرین ایران اور عراق کے لئے پاکستان سے روانہ ہوتے ہیں لیکن گزشتہ حکومتوں نے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، جس سے زائرین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ شبیرساجدی کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات کو بھی بہتر بنانا چاہیے تاکہ زائرین کا کوئٹہ سے باڈر اور باڈر سے کوئٹہ سفرمحفوظ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اور مشکلات کے ازالے کے لئے کسی بھی حکومت کا یہ پہلا قدم ہے، جو قابل ستائش ہے امید کرتے ہیں ان تمام وعدوںپر عمل درآمد کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree