Print this page

خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں طبی سہولیات کا فقدان ہے،علامہ مزمل حسین

05 اپریل 2020

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی رہنما علامہ مزمل حسین نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں میڈیکل کی سہولیات ناکافی ہیں جس کے باعث طبی عملے اور متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پارہ چنارجیسے گنجان آباد علاقے میں صرف ایک وینٹی لیٹر دستیاب ہے جو مطلوبہ ضرورت کے مطابق نہ ہونے کے برابر ہے ۔کورونا کی وبا کوشکست دینے کے لیے صف اول میں اپنے کردار ادا کرنے والے میڈیکل سٹاف کوحفاظتی کٹس بھی فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث مریضوں سے میڈیکل سٹاف بھی متاثرہوا ہے۔ہسپتالوں میں آلات کی فراہمی ،ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو بروقت اقدامات کرنے چاہیں۔

انہوں نے کہا علاقائی مذہبی جماعتوں اور رفاعی اداروں کی جانب سے مشترکہ آگہی مہم کے ساتھ ساتھ راشن کی تقسیم بھی جاری ہے تاہم حکومتی سطح پر عوام کو ابھی تک سرد مہری کا سامنا ہے۔اگر حکومت کی طرف سے فوری طرح پر کوئی مثبت حکمت عملی طے نہ کی گئی تو علاقے کے عوام کے مسائل میں سنگین حد تک اضافہ ہو نے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ان مشکلات کو دور کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ حکومت ایسے تمام مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کرے۔   

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree