Print this page

 علامہ سید غضنفر علی نقوی آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر منتخب

21 نومبر 2022

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین  ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ کا انٹرا پارٹی الیکشن صوبائی صدر صوبہ خیبر پختون خواہ علامہ جہانزیب علی جعفری کی سربراہی میں کوٹلی امام حسین علیہ سلام میں منعقد ہوا اس اجلاس میں ضلع کے تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹری نے شرکت اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

 اجلاس میں صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین علامہ جہانزیب جعفری کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی صدر اسد عباس زیدی صوبائی جنرل سیکرٹری برادر شبیر ساجدی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل طاہر حسن نیئر نے شرکت کی سیکرٹری جنرل برادر شبیر ساجدی نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے اھداف اور دستور پر روشنی ڈالتے ہوئے اخلاص اور وحدت پر زور دیا اسکے بعد اجلاس میں تمام موجود یونٹس صدور اور جنرل سیکرٹری نے ووٹ کاسٹ کیا جسکے نتیجے میں آئیندہ 3 سال کے لئیے علامہ سید غضنفر علی نقوی کو ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان منتخب کیا گیا صوبائی صدر خیبر پختون خواہ علامہ جہانزیب علی جعفری نے نو منتخب ضلعی صدر علامہ سید غضنفر علی نقوی سے حلف لیا اور آخر میں صوبائی صدر نے ملک و ملت کی سلامتی و ترقی  کے لئے دعائیہ کلمات ادا کیئے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree