Print this page

ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کا انٹرا پارٹی الیکشن اورصوبائی جانثاران امام عصر عج کنونشن 28 اپریل کو منعقد ہوگا

23 اپریل 2019

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں جانثاران امام عصر عج کنونشن 28 اپریل 2019ء بروز اتوار جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقد ہوگا۔ جس میں تمام اضلاع سے تنظیمی مسئولین اور صوبائی کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے اور آئندہ تین سال کیلئے نئے صوبائی میر کاررواں کا انتخاب کیا جائے گا۔

 کنونشن میں خصوصی شرکت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کریں گے۔ جبکہ مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، سید مہدی عابدی اور آصف رضا ایڈووکیٹ بھی کنونشن میں شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں دعوتی عمل اور دیگر انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہر تین سال بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سطح سے لیکر صوبائی، ضلعی اور یونٹ سطح تک انٹر پارٹی الیکشن ہوتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree