ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ سبطین حسینی کا تین روزہ کامیاب دورہ ڈی آئی خان، ٹانک و لکی مروت

26 اپریل 2014

وحدت نیوز(خیبر پختونخوا)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مرورت کے تین ورزہ کامیاب دورہ کے بعد ٹیکسلا پہنچے۔ انہوں نے اتوار کے روز ضلع ڈی آئی خان کا دورہ کیا۔ جہاں پر پہلے سے موجود ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زاہد جعفری اور پہاڑ پور کے عوام نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ سید محمد سبطین نے تنظیمی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس زمانہ میں ہم جی رہے ہیں یہ زندگی شہداء کے مرحوم منت ہے۔ کیونکہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوموں کو زند ہ رکھا۔ ہمیں بھی چایئے کہ آج ان شہداء اور اسیران کے گھروں میں پہنچ کر ان سے دریافت کریں کہ ان کے بچے پڑھ رہے ہیں یا نہیں۔؟ ان کیلئے نئے کپڑے بنانے والا ہے بھی کوئی ہے یا نہیں ۔؟ تحصیل پہاڑپورکے مومنین نے مشترکہ طور پر سید آغا شاہ کونیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ علامہ سید محمد سبطین نے نئے سیکرٹری جنرل اور دیگر عہداداروں سے حلف لیا۔ انہوں نے نئے سیکرٹری جنرل کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی ۔ اس موقع صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مخدوم تقی شاہ بھی موجود تھے۔

 

علامہ سبطین الحسینی نے جشن بی بی فاطمہ( س) کے سلسلے میں منعقدہ محفل سے خطاب کیا ۔ نہوں نے بی بی( س) کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ علامہ سید محمد سبطین اور علامہ زاہد جعفری نے پہاڑپور میں خیرالعمل فاونڈیشن کی طرف سے ہینڈ پمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس پسماندہ علاقے میں خیرالعمل فاونڈیشن کی طرف سے فلاحی کام خوش آئندہیں۔علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے علامہ زاہد جعفری کے ہمراہ ضلع ٹانک کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے ٹانک سٹی کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری قوم کے جون بیدار رہیں تو دنیا کی کوئی قوت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک پسماندہ اور دشمن کے قریب ترین علاقہ ہے ، مگر یہاں کے لوگ جس طرح زندگی بسر کر رہے ہیں یہ کوئی جہاد اکبر سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کے مومنین کو ہر جگہ بے گناہ شہید کیا گیا، مگر یہ یہاں کے مومنین کی استقامت ہے کہ انہوں نے اپنے گھروں کو چھوڑا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بساط کے مطابق ضلع ٹانک کی ہر قسم کی مشکل کو حل کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔

 

انہوں نے ٹانک میں جشن بی بی زھرا(س) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی( س) نے ہمیں درس دیا ہے کہ اپنے زمانے کے امام کی نصر ت کیسے کی جاتی ہے ۔ہماری پاک بی بی(س) نے وقت کے امام کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی۔ اس دوران جشن بی بی فاطمہ زھرا( س )سے علامہ زاہد جعفری نے بھی خطاب کیا۔ علامہ سید محمد سبطین نے ٹانک ہی کے علاقہ گرا بلوچ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی جماعت ہے ،جہاں جہاں مظلوموں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہو مجلس وحدت مسلمین وہاں وہاں ظالموں کے خلاف قیام کر رہی ہے اور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ رالپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین نے فعال کردار ادا کر کے یہ بتا دیا ہے کہ ہم عزاداری سید شہداء(ع) پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔اس دوران انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی آفس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے گرا بلوچ کی امام بارگاہوں کا بھی دورہ کیا۔ جہان پر متولیان سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے ٹانک کے سیکرٹری جنرل سید عبد الحسین ، مولانا زاہد جعفری اور دیگر کے ہمراہ شہدا ء کی قبور پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

ایم ڈبلیو ایم ضلع ٹانک کے سیکرٹری جنرل عبد الحسین کے شہید والد مولانا فروز حسین شاہ کی قبر پر بھی خاضری دی اور دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹرجنرل سید عبد الحسین نے کہا کہ ہم تمام مہمانان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وانا کے ساتھ ایک پسماند ہ علاقہ کا دورہ کیا اور ہمیں یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کے مومنین علامہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی اور سید سبطین الحسینی کی ہر آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہیں اور ضلع ٹانک کے تمام مومنین مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کرتے ہیں۔بعدازاں علامہ سید محمد سبطین نے ضلع لکی مروت کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر علاقے کے جوانوں اور بزرگان سے ملاقات کیں۔ اس دوران انہوں نے مرکزی امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہم آپ لوگوں کے لئے امام بارگاہ اور مسجد بنانے کی بھر پور کوشش کرینگے۔ انہوں نے ضلع لکی مروت میں مقامی عمائدین کے اتفاق رائے سے گل نواز ایڈوکیٹ کو ضلعی سیکرٹری جنرل اور سید فیروز شاہ کو ڈپٹی سیکرٹی جنرل منتخب کیا۔ علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے ضلعی کابینہ سے حلفف بھی لیا۔ انہوں نے ضلع بنوں کے منتخب سیکرٹری جنرل برادر نوروز اور ان کی کابینہ سے بھی حلف لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود لکی مروت کے لوگوں نے جس ہمت کا مظاہر کیا وہ قابل تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آپ غیور مومنین کو کبھی بھی تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ ہمیں اپنی تربیت کے لئے ضروری ہے کہ ہم دعاکمیل، حدیث کساء اور دیگر محافل منعقد کریں اور اپنی نئی نسل کو برائیوں سے روکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree