Print this page

فوجی افسران کی شہادت، دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کی باتیں کرنیوالوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں، علامہ عامر شمسی

17 ستمبر 2013

وحدت نیوز (پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی نے اپر دیر میں فوجی افسران کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کے اعلان کا نتیجہ ہے، اگر ریاست نے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو ملک میں دہشتگرد مزید مضبوط ہوں گے۔ جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کیوں ہمارے حکمران دہشتگردوں سے خوفزدہ ہیں، پاکستان کے 80 ہزار سے زائد شہداء کا خون ایک اے پی سی کیسے معاف کرسکتی ہے، حکمرانوں کو قانونی اور شرعی طور پر یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ قاتلوں کو معافی نامے جاری کرتے پھریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے علاقہ اپر دیر میں پاک فوج کے میجر جنرل ثنا اللہ، لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور لانس نائیک عرفان ستار کی شہادت کسی سانحہ سے کم نہیں۔ اگر اب بھی حکمرانوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو دہشتگردی کا یہ ناسور وطن عزیز کو مزید غیر مستحکم کردیے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز حکومت جس ایجنڈے پر چل رہی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے، ملک کی مخلص سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکمرانوں پر ملکی مفادات پر مبنی پالیسیاں تشکیل دینے کیلئے دباو ڈالنا چاہئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree