Print this page

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کا منور حسن سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

13 نومبر 2013

پشاور (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آفس مسئول ارشاد حسین بنگش نے کہا ہے کہ منور حسن شہداء وطن کیخلاف جاری بیان واپس لیتے ہوئے قوم سے معافی مانگیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس پشاور  میںمحرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وحدت اسکاوٹس کی جانب سے محرم الحرام کے آغاز سے اب تک کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ صوبائی رہنماء ارشاد حسین بنگش کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج اور ہزاروں محب وطن شہداء کے سفاک قاتلوں کو شہید قرار دینے کے منور حسن کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جو لوگ قیام پاکستان سے ہی ریاست کے مخالف اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح (رح)پر کفر کے فتوے لگاتے تھے، آج وہی لوگ ہمارے بہادر اور شجاع افواج اور پاکستانی عوام کے قاتل دہشت گردوں کی حمایت اور ریاست کی مخالفت کر کے ثابت کر رہے ہیں کہ ان کا پاکستان کے وجود کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، پاکستان کے شہدا ہمارے قومی ہیرو ہیں۔
 


انہوں نے کہا کہ ہمارے عظیم شہدا کو ان کٹھ پتلی ملاوں کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی قیادت پاک فوج اور ہزاروں شہدا کے خانوادگان سے اس شرمناک بیان پر غیر مشروط معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گوجرانوالہ کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور پنجاب حکومت کی جانب سے ملت تشیع کیساتھ روا رکھا جانیوالا امتیازی سلوک بھی افسوسناک ہے۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کے اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور، کوہاٹ ، ہنگو اور ٹانک میں 9 اور 10 محرم الحرام کو سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم شیعہ، سنی عزاداروں کو اس حوالے سے کوئی مشکل درپیش نہیں آنی چاہئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree