پشاور میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پی ٹی آئی کے گڈگورننس کے دعوے کی نفی ہے،علامہ سبطین حسینی

27 فروری 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سیدسبطین حسینی  نے پشاور میں شیعہ نوجوان قیصرحسین کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بارہا یقین دہانیوں کے باوجود ملت تشیع کیخلاف قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ رکنا وفاقی حکومت سمیت پی ٹی آئی حکومت کی بھی نااہلی ظاہر کر رہا ہے، پشاور کو اہل تشیع کیلئے قتل گاہ میں تبدیل کردیا گیا ہے، امن وامان کی صورتحال روز بروز بد سے بدتر ہونا قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ امامیہ مسجد پشاور کے بعد صوبائی حکومت نے ہمیں کئی یقین دہانیاں کروائیں تاہم پھر بھی امن و امان کی صورتحال خراب نظر آرہی ہے، حیات آباد میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے قیصر عباس کا قتل صوبائی حکومت کی ان یقین دہانیوں پر سوالیہ نشان ہے، ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے بصورت دیگر عوام بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اہل تشیع کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مطالبات فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائے، اور سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیساتھ ساتھ دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree