بعض حکمرانوں نے صوبوں کے درمیان اختلافات پیدا کئے ہیں،کونسلر رجب علی

05 اکتوبر 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین قائد کا پاکستان چاہتی ہے، قائد اعظم محمد علی جناح ایک ایسا پاکستان قائم کرنا چاہتے تھے جہاں بہترین عدالتی نظام ہو اور تمام معاملات زندگی میں قوم ترقی کر سکے۔مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے اور کونسلر رجب علی نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ دور میں بے شمار مشکلات کا سامنا ہے بعض صوبوں میں اچھی نظام زندگی موجود نہیں ہے، صوبوں میں ترقیاتی اقدامات بلا امتیاز اٹھائے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے تمام افراد ایک قوم بن کر کام نہیں کر رہے ہیں۔ بعض حکمرانوں نے قوم کی ساری دولت ایک صوبے پر خرچ کرکے، صوبوں کے درمیان اختلافات پیدا کئے ہیں جسکی وجہ سے آج ایک صوبہ ترقی یافتہ تو دوسرا صوبہ بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔ وفاقی حکمران کرسی پر بیٹھ کر بھول جاتے ہیں کہ وہ پورے پاکستان کے حکمران ہے اور ایک مخصوص صوبے کی تعمیر و ترقی میں مصروف ہو جاتے ہیں اور دیگر صوبوں کو محرومیوں کا سامنا ہوتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے اصل مقصد اور قائد کے افکار کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ قائد اعظم محمد علی جناح ایک ایسا پاکستان قائم کرنا چاہتے تھے جہاں کی عدالتی نظام اسلام کے عین مطابق ہو، ملک کے تمام افراد کو یکساں نظر سے دیکھا جائے اور تمام معاملات زندگی میں قوم ترقی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہر کوئی اپنے مسلک یا قوم کی بالا دستی میں مصروف ہو جائے تو وطن عزیز پاکستان کو ترقی دلانے والا کوئی نہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو یکساں حقوق ملنے کے بعد ملک کے ہر فرد کو یہ موقع مل سکتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں آگے بڑھ کر، اس پیارے وطن کی سربلندی اور وقار کا باعث بنے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree