Print this page

شہدائے کاسی روڈ کی نماز جنازہ علامہ ہاشم موسوی کی زیر اقتداء ادا، بہشت زینبؑ میں تدفین

09 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ ) کاسی روڈ کوئٹہ پر کالعدم تکفیری گروہ کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تین ہزارہ شیعہ پاکستانیوں کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کی زیر اقتداءادا کردی گئی جس میں علمائے کرام ، ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران اور کارکنان سمیت کوئٹہ کے عوام اور شہداء کے پسماندگان  نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہداء کو  قبرستان بہشت زینب ؑ میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree