ن لیگی حکومت کا سیاسی انتقام،سخت سکیورٹی خدشات کے باجود ایم ڈبلیوایم کے ایم پی اے آغارضاسے سکیورٹی واپس لے لی گئی

03 جنوری 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی حمایت پر  صوبائی حکومت سیخ پا، آغا رضاکو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے سکیورٹی واپس لے لی گئی، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ترجمان آغا ہادی کے مطابق  صوبائی حکومت نے شدید خطرات کے باوجود ایم پی اے آغا رضا کی سیکیورٹی واپس لے لی،آغا رضا کی جان کو خطرہ ہے، کسی بھی ناخواشگوار واقعے کی صورت میں صوبائی حکومت ذمہ دار ہوگی،آغا رضا نے اپنے ضمیر کا فیصلہ کیا، حکومتی دباوکو مسترد کرتے ہیں۔

 دوسری جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کہا ہے کہ میری سیکیورٹی ہٹانا حکومت کی اوچھی حرکت ہے، سخت تھریٹ کے باوجود میری سیکیورٹی ختم کرنا حکومتی بوکھلاہٹ ہے، موجودہ حکومت عدم اعتماد کی تحریک سے خوفزدہ ہوکر انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے، مسلم لیگ کے آج اجلاس میں اکثریتی لیگی ارکان نے شرکت نہیں کی،وزیراعلی بلوچستان کے خلاف آئینی راستہ اپنایا ہے، نواز شریف اور ثناءاللہ خان زہری میں کوئی فرق نہیں،بلوچستان میں کرپشن بدعنوانی عروج پر ہے تحریک کا مقصد تبدیلی لانا ہے،  لیگی حکومت نے بلوچستان کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا، مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہونگے۔

انہوں نےمزید کہا کہ جمہوریت کی بات مسلم لیگ ن کو زیب نہیں دیتی،  1989ء کا دور آج بھی تاریخ کا حصہ ہے جس میں نواز شریف کا کردار واضح ہے نااہل نواز شریف کو بچانے کیلئے پوری حکومتی مشینری لگادی گئی ہے، نواز شریف سیاسی شہید ہونے کی ناکام کوشش کررہا ہے،نواز شریف اپنے عزائم میں ناکام ہوگا جیت عوامی طاقت کی ہوگی،  بلوچستان حکومت عوامی نمائندوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ، تحریک عدم اعتماد ممبران اسمبلی کا حق ہے، حکومت اپنا کام کرتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،سیکیورٹی واپس لے کر ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، میری حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،مشاورت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree