Print this page

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،علامہ ولایت جعفری

04 اپریل 2018

وحدت نیوز  (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنماعلامہ ولایت جعفری نے ایک بیان میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعہ کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت وقت سے صوبے بھر کے عوام کی امیدیں وابسطہ ہے نظام امن کو برقرار رکھنے کیلئے جدو جہد کی ضرورت ہے۔ امن کی بحالی ہماری ضرورت ہے شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اسے یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حالات کی خرابی پورے شہر میں کاروبار سمیت نظام زندگی پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ امن و امان کی بحالی کے بغیر صوبے میں ترقی کا پہیہ نہیں چل سکتا ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک میں بہت سے اداروں کا قیام امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے ، تاکہ یہ اداریں عوام کے جان اور مال کی تحفظ کریں۔ جگہ جگہ ناکھوں کا قیام شہریوں کو تنگ کرنے کیلئے نہیں بلکہ امن و امان کی بحالی کیلئے کیا گیا ہے۔عوام کے تحفظ پر فائز اداروں کے تمام اہلکاروں کو چاہئے کہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے۔ تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ گزشتہ دنوں سے دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ جن میں نواں کلی کے قریب اُزبک نوجوانوں ، اسپنی روڈ پر پولیس اہلکار ، قندھاری بازارمیں ہزارہ نوجوان سمیت  و دیگر زخمیوں اور مسیحی برادری کے چار نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام واقعات قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree