Print this page

ریکوڈک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں یہ بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے، رہنما ایم ڈبلیوایم ارباب لیاقت

24 فروری 2020

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کے عوام کا ہے ہم ہرگز اسے دوسروں پر خرچ کرنے نہیں دینگے ،ریکورڈک کے سونے سے بلوچستان کی غربت ختم ہوگی۔ اس سونے سے تعلیم، صحت، بیروزگار جوانوں کو روزگار کی فراہمی اور معاشرتی مسائل کو اس سے ختم کرسکتے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں یہ بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ریکوڈک کے سودے کی بات کر کے صوبائی اختیارات میں مداخلت اور اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی ہے۔ریکوڈک پر فیصلہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree