Print this page

امامؑ کی قربانی فقط دین اسلام کے پیروکاروں کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہے، ارباب لیاقت علی ہزارہ

02 اگست 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کربلاء انسانیت کیلئے ایک عظیم درسگاہ ہے۔ سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام نے اپنی عظیم قربانی سے عالم اسلام کیلئے حق و باطل کے راستوں کو رہتی دنیا تک علیحدہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے یزید کے خلاف قیام کرکے ہر دور کے ظالم کو مسترد کرنے کا پیغام دیا ہے۔ واقعہ کربلاء کے بعد امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر اسیران کربلاء نے امام حسینؑ کے مقصد کو جاری رکھا۔

 ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے سرزمین کربلاء میں اپنے اور اپنے پیاروں کے خون سے اپنے نانا حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آل وسلم) کے دین کی حفاظت کی۔ یزید دین اسلام کا چہرہ مسخ کرکے مسلمانوں کی نسلوں کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنماء نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام کو فقط ایک مسلک یا مذہب تک محدود رکھنا زیادتی ہے۔ امامؑ کی قربانی فقط دین اسلام کے پیروکاروں کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree