Print this page

قومی سانحات پر خاموش رہنے والےعبدالخالق ہزارہ کابچگانہ موضوعات کو صوبائی اسمبلی میں اٹھاناانکی نالائقی کو ظاہر کرتا ہے، ارباب لیاقت علی ہزارہ

19 اگست 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کی حالیہ تقریر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسائل پر عبدالخالق ہزارہ کو آواز بلند کرنی چاہئے تھی۔ ان میں وہ قوم کی نمائندگی کرنے میں ناکام ہو گئے اور انہوں نے قوم کو ناامید کر دیا۔ آج جن مسائل کو گھر میں بیٹھ کر بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے، انہیں اسمبلی فلور میں پیش کرکے وہ اپنی نااہلی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ ہماری قوم کے ساتھ ہونے والے بڑے واقعات کے دوران عبدالخالق ہزارہ اسمبلی سے غائب تھے۔ 2021ء میں ہزارہ ٹاؤن کے دھرنے میں انہوں نے اسمبلی میں بات نہیں کی۔ بلال نورزئی کے واقعہ میں وہ کوئٹہ سے ہی غائب ہوگئے تھے اور نہ ہی انہوں نے ہدایت خلجی کیس میں اسمبلی فلور پر آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچگانہ موضوعات کو صوبائی اسمبلی میں اٹھانا خالق ہزارہ کی نالائقی کو ظاہر کرتا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree