Print this page

بلوچستان حکومت صوبے میں امن امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،علامہ سہیل اکبر شیرازی

10 نومبر 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ بلوچستان کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ میں مسافروں کو خون کی ہولی میں نہلانا بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا بلوچستان کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معصوم لوگوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کو روکنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع نہایت افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس سفاکانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے واقعہ میں متاثر ہونے والے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree