Print this page

سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے عوام کے مسائل حل کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے،علامہ علی حسنین حسینی

11 نومبر 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے عوام کے مسائل حل کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے۔ عوام الناس کی شکایات سننے اور انہیں بروقت حل کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں دفاتر کے قیام کی ضرورت ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین نے مالی باغ کے قریب واقع سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرینچائز کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مرکزی علاقے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا دفتر عوام الناس کے لئے بہتر تھا، تاہم اسے بند کرنے سے عوام کے مسائل میں اضافے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی مذکورہ علاقے میں دوبارہ اپنا دفتر قائم کرکے فوری طور پر فعال کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کے بعض ملازمین کوئٹہ شہر میں غلط ریڈنگ اور اوور بلنگ جیسی بعض سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم شہر کے اہم علاقے میں سوئی گیس کے دفتر کی بندش کے بعد عوام الناس کو اپنی چھوٹی چھوٹی شکایات لے کر مرکزی دفتر تک جانا پڑے گا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی ان مسائل کو درک کرکے عوام اور ادارے کے درمیان بہتر رابطہ کے قیام کے لئے اپنے دفاتر قائم کرے، اور ایس ایس جی سی کے اعلیٰ ذمہ داران مالی باغ کے دفتر کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے عوام الناس کو سہولت فراہم کرے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree