Print this page

کشمیری نیم خود مختاری قانون 370 اے 10 کو ختم کرنا کشمیریوں کے حقوق پرڈاکہ ہے ،علامہ سیدہاشم موسوی

09 اگست 2019

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کے خلاف ملک گیریوم احتجاج کے موقع پر جامع مسجداثناعشری کلاں کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف کشمیری عوام کیساتھ ہندستانی فوج کے بد ترین مظالم جاری ہے تو دوسری طرف نام نہاد اسلامی ممالک کی 39 ممالک اتحاد یمن کے مسلمانوں پر مسلط کردہ جنگ اور آل سعود کی بادشاہت بچانے میں مصروف ہے اور کشمیر میں قابض انڈئن فورسیز انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کے بعد کشمیرویوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے نیم خود مختاری قانون 370 اے 10 کو ختم کردیا جو کہ کشمیری عوام کیساتھ سراسر ظلم عالم اسلام سمیت عالم بشریت کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک بلکہ شرمناک ہے ۔

علامہ ہاشم موسوی نے حیدری مارکیٹ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے سکیورٹی عوامی جان و مال کی حفاظت سے قاصر ہے تو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں سکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیتے تو یہ ریاست مخالف نعرے بلند نہ ہوتے۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور نام نہاد انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کو ڈبل سٹنڈرڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ایک پیج پر متحد کشمیری بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ وزارت خارجہ کو اپنی پالسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کشمیریوں پر ہندوستانی مظالم روکنے اور انہیں حق خود ارادیت دینے کیلئے سفارتی سیاسی سطح پر کوششیں تیز کرنا چاہیئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree