Print this page

10جنوری کوکوئٹہ میں یوم استقامت و یکجہتی مظلومین کے عنوان سے عظیم و الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا،عباس علی

29 دسمبر 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ڈویژنل سیکرٹری جنرل کے زیر سرپرستی ڈویژنل شوری کا اجلا س منعقد ہوا جس میں مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے خصوصی شرکت کی ،اجلاس میں شوریٰ کے اراکین نے سانحہ 10جنوری ،16فروری 2013اور 16دسمبر آرمی سکول سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی تاریخ 10جنوری بروز بدھ شہداء چوک علمدار روڈ پر یوم استقامت و یکجہتی مظلومین کے عنوان سے عظیم و الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا،جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماووں سمیت اہلسنت اکابرین بھی تشریف لائینگے۔

سانحہ دس جنوری پر وارثین شہداء کے استقامت نے تمام پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مظلومین کو یکجا کیا جس کی وجہ سے پہلی بار پاکستانی قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہو کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کر لیا ،شہداء کے لہو اور وارثین شہداء کی استقامت کے بدولت وطن عزیز کی پالیسیاں خطے میں تبدیل ہونے لگی اور وطن عزیز کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہونے لگی،شہداء کے گرم لہو نے تمام مردہ ضمیروں اور خوابیدہ انسانوں کو بھی بیدار کیا لہذا ً یہ دن استقامت و یکجہتی کیساتھ ساتھ بیداری کا بھی دن ہے ۔ آج ہی کے دن شیعہ و سنی پاکستانی عوام نے اخوت و برادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفرقہ پھیلانے والے عناصر کی تمام سازشوں کا قلعہ قمع کیا ،جو مومنین کوئٹہ اور ہزارہ قوم کا ایک بہت بڑا کارنامہ اور افتخار ہے لہذاً اس دن کو کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ قوم بھر پور انداز سے منائیگی ،اور ہر پیر و جوان ،مرد وزن ایک بڑی تعدا د میں شرکت کر کے اپنے بھر پور یکجہتی کا اظہار کرینگے ،اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے تمام کارکنان یونٹ بالخصوص خواتین ونگ کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ بھر پور رابطہ مہم کا آغاز کرکے جلسہ عام کی تیاری کریں اور قوم کے فرد فرد کو اس عظیم الشان جلسے عام کی تاریخ اور وقت سے مطلع کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree