Print this page

اگر وعدوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہمارا اگلا مطالبہ مرکزی حکومت کی معزولی ہو گی، علامہ سید ہاشم موسوی

25 جنوری 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی طرح موجودہ حکومت نے بھی دہشتگردوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ زائرین کربلا کی بس کو مستونگ کے مقام پر درجنوں بار نشانہ بنایا گیا، لیکن حکومت نے ہمیشہ چشم پوشی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو اگر صوبے میں دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اختیارات حاصل نہیں تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شُہداء کے لواحقین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمام مطالبات پر فوری عملدرآمد کراتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کرینگے۔ لیکن اگر حکومت نے اس بار بھی اپنے وعدہ پر عمل نہ کیا تو ہمارا اگلا مطالبہ اسلام آباد میں مرکزی حکومت کی معزولی ہوگی۔ امام جمعہ کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں شیعیان حیدر کرار (ع) کا بےگناہ خون بہایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں محبانِ اہلبیت (ع) پر پے در پے حملے ہوئے لیکن انہوں نے پاکستان کی بقاء و سلامتی کی خاطر صبر کا دامن ہاتھ میں تھامے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مومنین کی کامیابی ہمیشہ اسی طرح میدانِ عمل میں حاضر رہنے سے ہی ممکن ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree