وحدت نیوز (نیویارک) بلوچستان اسمبلی کے صوبائی اراکین و افسران کا ایک وفد امریکہ میں ہونے والے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچا۔ صوبائی اراکین میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی،مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع، انجینئرزمرک خان اچکزئی، حامد خان اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، نصراللہ خان زیرے، محمد طاہر خان، عبیداللہ بابت، حاصل بزنجو سمیت دیگر صوبائی اراکین و صوبائی سول انتظامیہ کے افسران شریک ہیں،جبکہ ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی سید محمد رضا نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جبکہ آغا رضا نے پاکستانی کمیونٹی کو کوئٹہ کے دورے اور اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا ازخود جائزہ لینے کی بھی دعوت دی،دوسری جانب آزادی مارچ کے دوران تمام اراکین نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی پرچم کے ساتھ ملی نغمے بھی گائے، اسکے علاوہ اراکین اسمبلی نے نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے بھی خصوصی ملاقات کی۔