Print this page

جوانوں کو نظم کی لڑی میں پرونے میں وحدت اسکاؤٹس کا کردار اہمیت کا حامل ہے،علامہ مقصود ڈومکی

30 دسمبر 2014

وحدت نیوز (ڈیرہ مراد جمالی) وحدت اسکاوٹس اوپن گروپ بلوچستان کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی پیغام امن اسکاوٹس کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر وحدت اسکاوٹس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نوجوان معاشرے میں انقلابی کردار ادا کرتے ہوئے ظلم و فساد نفرت اور دھشت گردی کے خلاف قیام کریں۔وحدت اسکاوٹس کا پیغام امن و اتحاد ہمارے معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔نفرتوں کے علمبردار اغیار کے ایجنڈے پر چلنے کے بجائے امن و اخوت اور اسلامی بھائی چارے کا پیغام عام کریں،علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دھشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے۔اب ریاستی ادارے یک سو ہو کر دھشت گردوں کا قلع قمع کریں ۔

 

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہمیں عشق رسول ﷺ کے نور سے لبریز ہوکر سیرت مصطفی ﷺ اپنانے کا درس دیتا ہے۔ ۱۲ ربیع الاول کے مبارک دن میں تمام مسلمان اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلاد کے جلسوں اور جلوسوں میں بھر پور شرکت کریں، کیوں کہ حضور کریم ﷺکی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان نقطہء اتحاد و وحدت ہے۔اس موقع پر اسکاوٹس کیمپ سے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما سید ظفر عباس شمسی، مولانا ذوالفقار علی سعیدی،مولانا برکت علی مطھری،ثناء اللہ جمالی،عبدالوھاب لغاری و دیگر نے خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree