مصر میں عوام کا‌ قتل عام امریکی دوستی کا نتیجہ ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

18 اگست 2013

وحدت نیوز (کوئٹہ )مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان اس لئے آزاد کرایا گیا تھا تاکہ اس سرزمین میں بسنے والے ہر پاکستانی کو بلاتفریق رنگ و نسل عدل وانصاف فراہم کیا جائے اور ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنایا جاسکے، لیکن بدقسمتی سے آج پاکستان میں عدل وانصاف کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے پورا ملک بدامنی کی وجہ سے جل رہا ہے اور بلوچستان کا مسئلہ بھی انصاف کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کر رہا ہے۔

یوم انہدام جنت البقیع (8 شوال المکرم) کی مناسبت سے علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ شعائر اللہ اور خاصان خدا سے منسوب مقامات کی حرمت ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔ ان کے احترام کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی ضروری ہے، تاکہ آنے والی نسلیں بھی شعائر اللہ اور خاصان خدا کی ذوات کے ساتھ اپنی وابستگی اور عقیدت کا اظہار کرسکیں۔ دختر پیغمبر گرامی، اہل بیت (ع) رسول اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی ازسر نو شایان شان تعمیر کی جائے، تاکہ مسلم عوام کے جذبات میں اشتعال ختم ہو اور جنت البقیع کی صورت میں تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت یقینی بنے اور مسلمانوں کی شناخت میں اضافے کا سبب بنے۔

علامہ سید ہاشم موسوی کا مصر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اخوان المسلمین جس مقصد کیلئے وجود میں‌ لائی گئی تھی وہ اقتدار میں آکر اپنے اُن اہداف اور مقاصد کو بھول گئی۔ صدر مرسی اور اُنکی جماعت کا اقتدار پر قابض ہونے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی جانب جھکاؤ اُنکی معزولی اور پورے ملک میں‌ کشیدگی کا سبب بنا ہوا ہے۔ لہذا موجودہ حالات و واقعات سے سب کیلئے واضح ہوجانا چاہیئے کہ یہ صہیونی طاقتیں کبھی بھی مسلمانوں کی دوست نہ تھیں اور نہ کبھی ہونگی۔

انہوں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے حامیوں پربزدلانہ کارروائی کو اسرائیل سے دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اس وقت اسرائیل سمیت دیگر صہیونی طاقتوں سے نبردآزما ہے۔ اور بیروت میں‌ اسرائیل ہی کے ایجنڈے پر کام کرنے والے متعصب دہشتگردوں نے حملہ کیا، جسکے نتیجے میں 20 سے زائد بے گناہ مسلمان شہید ہوئے۔ لیکن حزب اللہ کی اسرائیل سے 33 روزہ دندان شکن جنگ کے بعد صہیونی طاقتوں کو یقین ہوجانا چاہیئے کہ ایسی بزدلانہ کاروائیاں‌ کرکے حزب اللہ کے عزائم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree