کوئٹہ کے غیور عوام 21مئی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں،ایم پی اے آغا رضا

21 مئی 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا نے کہا ہے کہ 21مئی جلسے کے دورس متائج برآمد ہونگے، یہ بات انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مومن آباد کے علاقے میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی حکمرانوں کے مائنڈسیٹ کے باعث ارتقائسے محروم پاکستان کا موجودہ سیاسی جمہوری نظام ان کی اپنی مرضی و منشا کے مطابق بحال ہو کر آٹھ سال کے بعد اپنے منطقی اور اس بارقدرتی انجام کے طور پر پھر چیلنج ہوگیا ہے ۔ قدرتی اس طرح کہ قوم کو جواب دہی کا انوکھا چیلنج پانامہ لیکس کی پیداوار ہے۔ جس کا کوئی تعلق اپوزیشن یا کسی اور داخلی محرک سے ہرگز نہیں بلکہ پانامہ لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے۔ کاش اپنی واضح اور جملہ کمزوریوں باوجود موجودہ پارلیمنٹ ہی اپنی حیثیت و آئینی طریقے کے مطابق قانون سازی کرنے میں کامیاب ہوجائے، جس کی راہ سپریم کورٹ نے دکھائی ہے۔ ترقی و خوشحالی کیلئے بلا امتیاز احتساب کیا جائے حکمرانوں کے ریکارڈ کرپشن نے بلوچستان سمیت پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا اور ترقی و خوشحالی اور امن کے راستے بند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند نوٹوں کا احتساب نہیں بلکہ لندن، ڈبئی اور اسلام آباد میں جائیدادیں بنانے والوں کا بھی بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق سیکریٹری خزانہ کے احتساب کے ساتھ ان کا بھی احتساب کیا جائے، جنہوں نے خزانہ لوٹنے کی اجازت دی ہے اور جن کیلئے یہ رقم جمع کی گئی ہے۔ بلوچستان اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔کرپشن پر ہاتھ ڈالنے سے جمہوریت کو خطرہ لاحق نہیں ہوگابلکہ جمہوریت کی مضبوطی کی بنیاد ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ 21مئی کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا م جس میں گذشتہ تین سالوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں جتنے کام کئے گئے ہیں۔ ان کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا اور ان ترقیاتی کاموں کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوام کی رائے لی جائے گی۔انہوں کارکنوں کو 21 مئی کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے اور عوام کو متحرک کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ شب وروز محنت کرکے اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام ترتوانیاں کے ساتھ کام کریں ۔ اس تاریخی جلسہ عام سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree