ایم ڈبلیو ایم اور دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کی اپیل پر گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف مکمل شٹر ڈائون وپہیہ جام ہڑتال

11 مارچ 2014

وحدت نیوز(بلتستان) گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے گندم پر سبسڈی کے خاتمے اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں ہوشربہ اضافے کے خلاف مکمل شٹر ڈائون اور پہیہ جام  ہڑتال کی گئی ، ہڑتال کی کال مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز اجلاس میں فیصلے کے بعد دی گئی ، جس میں گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتیں بھی شامل تھیں ،  اس سلسلے میں اسکردو کے اہم چوراہوں شاہراہوں پر بھی دھرنے دیئے گئے۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے ان تمام دھرنوں کا دورہ کیا اور عوام سے خطاب کیا۔علامہ آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر تی اور گندم پر سابقہ سبسڈی کو بحال نہیں کیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ، ہماری احتجاجی تحریک اسی زور و شور سے جاری رہے گی، حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھینے کا فیصلہ کر لیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف آخری دم تک سراپا احتجاج رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree