ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت میں توسیع خلاف قانون اقدام ہے، الیاس صدیقی

11 اگست 2018

وحدت نیوز(گلگت)  ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت میں توسیع خلاف قانون اقدام ہے۔اپنے من پسند افراد کے ذریعے سیاسی مفاد حاصل کرنے کی نواز لیگ کی کوشش قابل مذمت ہے۔چیف سیکرٹری خلاف ضابطہ مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹس لیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر جنرل حکومت کے لاڈلے بن چکے ہیں جن کو تیسری مرتبہ خلاف قانون توسیع دے کر انصاف کا قتل عام کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ملازم کو دوبار سے زیادہ ایکسٹنشن نہیں دی جاسکتی ہے جبکہ ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل کو تیسری بار ایکسٹنشن دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف کوتین بار ایکسٹنشن دینے کے بعد چوتھی مرتبہ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے اور اس وقت موصوف مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر اپنے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے جبکہ من پسند افراد کیلئے قانون کو توڑنا کوئی جرم نہیں ہوتااور حکومت کی اس اندھیر نگری پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں ریسکیو1122 میں پوسٹس پر تقرریاں ہونے والی ہیں اس لئے حکومت موصوف کے ذریعے اپنے من پسند افراد کو کھپانے کا پروگرام بنارہی ہے۔میرٹ کو پامال کرنا نواز لیگ کا من پسند مشغلہ ہے اورجس کسی بھی ادارے میں میرٹ کو فالو کیا جاتا ہے وہاں حکومتی مشینری حرکت میں آکر تقرریوں کو رکوادیتی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس بابت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر اس بے ضابطگی کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree