چیف جسٹس آف پاکستان سانحہ 13 اکتوبر 2005 کا ازسر نو عدالتی کمیشن تشکیل دے کر متاثرین کی دلجوئی فرمائیں، الیاس صدیقی

20 جولائی 2018

وحدت نیوز(گلگت) چیف جسٹس آف پاکستان سانحہ 13 اکتوبر 2005 کا ازسر نو عدالتی کمیشن تشکیل دے کر متاثرین کی دلجوئی فرمائیں۔یاد رہے سانحہ 13 اکتوبر 2005 کو فورسز کی اونچی عمارتوں سے رہائشی مکانات پراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 7 بیگناہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے محترم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ 13 اکتوبر 2005 جس میں سیکورٹی فورسز کی بلاجواز اندھادھند فائرنگ ساتھ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، کا نوٹس لیکر متاثرین کی دلجوئی فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحے کو واقع ہوئے 13 سال بیت چکے ہیں لیکن انصاف ملتا نظر نہیں آرہا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان اس وقت ملک بھر کے مظلوم طبقات کی امید بن چکے ہیں اور وطن عزیز کے عوام ان سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔چیف جسٹس اپنے نجی دورے کے موقع پر اس سانحے کا نوٹس لیکر لواحقین کو انصاف دلوائیں جس میں فورسز کے ہاتھوں دوخواتین سمیت سات افراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے جبکہ اس واقعے کے خلاف تھانوں میں ایف آئی آر کیلئے درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی FIR نہیں کاٹی گئی۔اس سانحے پر عدالتی کمیٹی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ 13 اکتوبر کے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کروائیں اور واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree