Print this page

چیف سیکریٹری محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان میں میرٹ کی پائمالی کا فوری طور پرنوٹس لیں، الیاس صدیقی

11 اگست 2017

وحدت نیوز(گلگت) محکمہ ہیلتھ میں میرٹ کو پائمال کرتے ہوئے اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔مخصوص سوچ کے حامل آفیسران حکومتی سرپرستی میں میرٹ کا کھلا قتل عام کررہے ہیںاور درون خانہ خفیہ طور پر اپنے من پسند افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے۔چیف سیکرٹری فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور عوام کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کاازالہ کریں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں غیر قانونی طور پر بھرتیوں کے ثبوت فراہم کرنے کے باوجود ادارے کو کرپٹ مافیا کے حوالے کیا گیا ہے جو مسلسل میرٹ کا قتل عام کرنے اور ملازمتوں پر خفیہ بھرتیوں کے ذریعے قانون اور انصاف کا قتل عام کررہے ہیں،واضح ثبوت پیش کرنے کے باوجود ان کیخلاف کوئی کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انسانی زندگیوں کو تحفظ دینے والا ادارہ  کھلے عام کرپشن کرکے عوام کے اعتماد کو کھو رہا ہے ۔قومی احتساب بیورو کا کام حکمرانوں کے کرپشن کو چھپانے کے سوا کچھ نہیںاس ادارے کی کرپٹ مافیا کے آگے بے بسی کسی المیے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای پی آئی میں خالی پوسٹوں کو مشتہر بھی کیا گیا ہے اور ان خالی نشستوں پر من پسند افراد کو نوازنے کیلئے ابھی سے فہرستیں مرتب ہوچکی ہیں۔سرکاری ملازمتوں پر بھرتیاں میرٹ پر نہیں کی گئی تو کسی صورت قابل قبول نہ ہونگے۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ای پی آئی میں خالی پوسٹوں کو این ٹی ایسNTS)  (کے ذریعے پرُ کی جائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیاکہ چور دروازوں سے بھرتیوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree